- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
پشاور میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ن لیگ نے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی
پشاور: سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، درخواست لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے جمع کرائی، جس میں ہیلی کاپٹر اور دیگر فنڈز کے استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان ایم پی اے اختیار ولی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چوروں کا سردار، علی بابا چالیس چور گروپ بن چکا ہے، تحریک انصاف نے چوری کے نئے ریکارڈ قائم کئے جس کی سربراہی عمران خان نے کی، خود ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ہے کارکنوں کو لڑنے چھوڑ دیا۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشہ کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، سرکاری وسائل کا بدریغ استعمال کیا جارہا ہے، وزیر اعلی محمود خان سرکاری وسائل کے استعمال میں برابر کے شریک ہے، عمران خان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔