پشاور میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ن لیگ نے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
عمران خان چوروں کا سردار، علی بابا چالیس چور گروپ بن چکا ہے، اختیار ولی۔ فوٹو:فائل

عمران خان چوروں کا سردار، علی بابا چالیس چور گروپ بن چکا ہے، اختیار ولی۔ فوٹو:فائل

پشاور: سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے احتساب بیورو میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، درخواست لیگی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے جمع کرائی، جس میں ہیلی کاپٹر اور دیگر فنڈز کے استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان ایم پی اے اختیار ولی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چوروں کا سردار، علی بابا چالیس چور گروپ بن چکا ہے، تحریک انصاف نے چوری کے نئے ریکارڈ قائم کئے جس کی سربراہی عمران خان نے کی، خود ہیلی کاپٹر میں بیٹھا ہے کارکنوں کو لڑنے چھوڑ دیا۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشہ کی طرح استعمال کیا جارہا ہے، سرکاری وسائل کا  بدریغ استعمال کیا جارہا ہے، وزیر اعلی محمود خان سرکاری وسائل کے استعمال میں  برابر کے شریک ہے، عمران خان کس حیثیت میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔