عمران نیازی کے پاس اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا وقت تھا مہنگائی کم کرنے کے لئے نہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
 عمران نیازی نے 45 ارب کے تاریخی قرضے لئےایک اینٹ نہیں لگائی، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

عمران نیازی نے 45 ارب کے تاریخی قرضے لئےایک اینٹ نہیں لگائی، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس  مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوئی وقت نہیں تھا، اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔ 

کروٹ ہائیڈور پاور پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کا دورہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے، 2015 میں چینی صدر اور نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، لیکن سابق حکومت نے اس پروجیکٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، گزشتہ حکومت میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، ان کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوئی وقت نہیں تھا، لیکن سابق وزیراعظم کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا، عمران نیازی نے 45 ارب کے تاریخی قرضے لئےایک اینٹ نہیں لگائی، اور پٹرول مہنگا نہ کرکے ہمارے لئے بارودی سرنگ بچھائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی ورکرز نے یقین دلایا ہے کہ یہ منصوبہ جلد آپریشنل ہوگا، کروٹ پاور پلانٹ سےعوام کو 420 میگاواٹ سستی بجلی فراہم ہوگی، منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جائےگی، پن بجلی تھرمل بجلی کے مقابلے میں سستی ہوتی ہے، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے سستی بجلی ملے گی، 4 ارب کی بچت سے آج مجھے گہری نیند آئے گی، پاور پروجیکٹ لگانے پر چینی صدر اور نواز شریف کا شکرگزار ہوں۔

دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان اور پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچایا گیا، نیازی کے 2014 کے دھرنے نے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، دھرنوں سے آپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں، فضول دھرنوں سے قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے، بے فضول دھرنوں سے قوم کا وقت معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا، حکومت آئینی طریقے سے معرض وجود میں آئی ہے، دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں، اور گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کیا جائے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔