- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
عمران نیازی کے پاس اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا وقت تھا مہنگائی کم کرنے کے لئے نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوئی وقت نہیں تھا، اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا۔
کروٹ ہائیڈور پاور پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کا دورہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے، 2015 میں چینی صدر اور نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، لیکن سابق حکومت نے اس پروجیکٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، گزشتہ حکومت میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، ان کے پاس مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے کوئی وقت نہیں تھا، لیکن سابق وزیراعظم کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا، عمران نیازی نے 45 ارب کے تاریخی قرضے لئےایک اینٹ نہیں لگائی، اور پٹرول مہنگا نہ کرکے ہمارے لئے بارودی سرنگ بچھائی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی ورکرز نے یقین دلایا ہے کہ یہ منصوبہ جلد آپریشنل ہوگا، کروٹ پاور پلانٹ سےعوام کو 420 میگاواٹ سستی بجلی فراہم ہوگی، منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جائےگی، پن بجلی تھرمل بجلی کے مقابلے میں سستی ہوتی ہے، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے سستی بجلی ملے گی، 4 ارب کی بچت سے آج مجھے گہری نیند آئے گی، پاور پروجیکٹ لگانے پر چینی صدر اور نواز شریف کا شکرگزار ہوں۔
دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان اور پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچایا گیا، نیازی کے 2014 کے دھرنے نے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، دھرنوں سے آپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں، فضول دھرنوں سے قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہئے، بے فضول دھرنوں سے قوم کا وقت معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا، حکومت آئینی طریقے سے معرض وجود میں آئی ہے، دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں، اور گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔