عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت  کیلئےلڑکی نے  شادی ملتوی کردی

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے اس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2022
معروف گلوکار عاطف اسلم ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں(فوٹو انسٹاگرام)

کراچی: دنیا بھر میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ایسے کئی مداح موجود ہیں جو زندگی میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بےقرار رہتے ہیں۔

تاہم کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکار کی ایک مداح ایسی بھی ہے جس نے اپنی شادی کے دِنوں میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کاسن کر شادی ہی ملتوی کردی۔

اس سرپھری مداح کو توجہ تب حاصل ہوئی جب اس کے منگیتر کے ہاتھوں میں ایک پوسٹر دیکھاگیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ'' میری منگیتر نے اس کنسرٹ کی وجہ سے ہماری شادی ملتوی کردی ہے''۔

سوشل میڈیا پرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے اس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود اسٹیج پر مذکورہ پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔


گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح سے دلچسپ انداز میں سوال کرتے ہیں کہ ''منگنی ہوگئی تو میرا کھانا کدھر ہے؟۔''

بعد ِازاں عاطف اسلم کہتے ہیں کہ ''مجھے ایک پین دے دیجیے میں اس پلے کارڈ پر آٹوگراف دے دیتا ہوں''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے