- برطانوی سکھ فوجیوں کا کرتارپور، واہگہ بارڈر سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ
- وزیر اعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا
- چارسدہ میں فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کا رپورٹر شہید
- عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا، مریم نواز
- کراچی میں اتوار سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان
- پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی
- 100 روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کے نام کا املا غلط ہونے کا انکشاف
- لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتری پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا
- عمران خان نے بغیر اجازت ریلی نکالی، مقدمہ درج ہوگا، وزیرداخلہ
- چھوٹے بچے کی جادوگری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار
- شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ
- دوحہ مذاکرات؛ امریکا اور طالبان کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
- تاجروں کا عید تک کاروباری اوقات میں نرمی کرنے کا مطالبہ
- کراچی؛ وائے فائی ڈیوائس کا توہین آمیز نام رکھنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- ڈبلیو ایچ او نے منکی پاکس کے حوالے سے وارننگ جاری کردی
- سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول
- پریڈ گراؤنڈ جلسہ؛ پستول لے کر پنڈال میں داخل ہونے والا شخص گرفتار
- اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاؤں کی تصاویر عکس بند
عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت کیلئےلڑکی نے شادی ملتوی کردی

معروف گلوکار عاطف اسلم ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں(فوٹو انسٹاگرام)
ٹورنٹو: دنیا بھر میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ایسے کئی مداح موجود ہیں جو زندگی میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بےقرار رہتے ہیں۔
تاہم کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکار کی ایک مداح ایسی بھی ہے جس نے اپنی شادی کے دِنوں میں عاطف اسلم کے کنسرٹ کاسن کر شادی ہی ملتوی کردی۔
اس سرپھری مداح کو توجہ تب حاصل ہوئی جب اس کے منگیتر کے ہاتھوں میں ایک پوسٹر دیکھاگیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ’’ میری منگیتر نے اس کنسرٹ کی وجہ سے ہماری شادی ملتوی کردی ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے اس کنسرٹ کی ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف لڑکے کے ہاتھوں میں یہ پلے کارڈ دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوئے اور پھر انہیں خود اسٹیج پر مذکورہ پلے کارڈ تھامے دیکھا گیا۔
گلوکار جیسے ہی اس پوسٹر کی تحریر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ویسے ہی ہال چیخوں سے گونج اٹھتا ہے۔ ساتھ ہی عاطف مداح سے دلچسپ انداز میں سوال کرتے ہیں کہ ’’منگنی ہوگئی تو میرا کھانا کدھر ہے؟۔‘‘
بعد ِازاں عاطف اسلم کہتے ہیں کہ ’’مجھے ایک پین دے دیجیے میں اس پلے کارڈ پر آٹوگراف دے دیتا ہوں‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔