شمالی وزیرستان خیبرپختونخوا سے چوتھے پولیو کیس کی تصدیق

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
اس سال تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان وزارت صحت۔ فوٹو : فائل

اس سال تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان وزارت صحت۔ فوٹو : فائل

پشاور: شمالی وزیرستان خیبرپختونخوا سے چوتھے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان خیبرپختونخوا سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، پاکستان سے یہ پولیو کا چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے، اور اس سال تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے اپیل کی ہے کہ والدین پولیو کی جاری مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں، پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، میڈیا سول سوسائٹی علماء کرام  عوام میں آگاہی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں، پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پورے ملک میں 23 مئی سے پولیو کی مہم جاری ہے، پولیو کے قطرے پلانا اور بچوں کو بیماری سے بچانا ہمارا مزہبی اور اخلاقی فرض ہے، پولیو کے خاتمے کی جنگ والدین کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔