ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
ایکواسٹار اینڈوئڈ 11 سیریز کے نئے ٹی وی ماڈل لاتعداد دلچسپ فیچرز کے ساتھ انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ فوٹو: ایکواسٹار

ایکواسٹار اینڈوئڈ 11 سیریز کے نئے ٹی وی ماڈل لاتعداد دلچسپ فیچرز کے ساتھ انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ فوٹو: ایکواسٹار

 لاہور: ٹیلی وژن اب بھی پورے خاندان کو یکساں تفریح فراہم کرتے ہیں اور جب بات ’ایکو اسٹار‘ ٹی وی ماڈل کی ہو تو اس سے بہتر سہولیات شاید ہی کسی اینڈروئڈ ٹی وی میں ہوسکتی ہیں ،کیونکہ ایکواسٹار کا دعویٰ #FeaturesThatMatter ہے جس کا مطلب ہے کہ ہرجدید سہولت اس ٹی وی سیریز میں سمودی گئی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایکواسٹارپوری فیملی کو یکساں طورپرجمع رکھتا ہے۔ خواہ آپ دوستوں کے ساتھ رات بھرویڈیو گیم کھیلنا چاہتے ہوں یا پھر گھروالوں کے ساتھ اپنی پسندیدہ فلم دیکھنے کا تفریحی پروگرام بنارہے ہوں، ہرقسم کی تقریب  کے لیے ایکواسٹارٹی وی ٹی وی سے لطف اندوز ہونے کے بہترین تجربات فراہم کرتا ہے اور وہ بھی انتہائی مناسب قیمت پر۔

اس کا ثبوت ہے کہ ایکواسٹار نے صرف 37,500 روپے سے شروع ہونے والے نئے ٹی وی ماڈل پیش کئے ہیں جو بالکل نئی اینڈروئڈ 11 سیریز کے نام سےدستیاب ہیں۔ ان میں CX 32U871  ایچ ڈی ماڈل کی قیمت صرف 37,500 روپے رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب 40 انچ 40U871  ایف ایچ ڈی ماڈل صرف 49,900 میں آج ہی خریدا جاسکتا ہے۔ جبکہ 40 انچ کا ایک اور CX 40U872 ایف ایچ ڈی ماڈل صرف 51,900 روپوں میں دستیاب ہے۔ لیکن شاندار ماڈلوں کا سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوتا بلکہ 43 انچ کا ایک اور CX 43U871 ٹی وی صرف 53,900 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایکو اسٹار کے نئے ٹی وی ماڈل کے شاندار فیچرز پاکستان میں اسی قیمت پر دستیاب دیگر برانڈز کے ٹی وی میں شاید ہی موجود ہوں۔

ان میں سب سے اہم فیچر تو یہ ہے کہ اینڈروئڈ 11 سیریز میں آفیشلی طور پر نیٹ فلِکس، یوٹیوب اور ایمیزون پرائم لائسنس موجود ہیں اور ان کی بدولت تفریح اور فلم بینی کی ایک نئی دنیا آپ کے انگلیوں کی دسترس میں آسکتی ہے۔ اب خواہ نئی فلم سیریزکی تلاش ہو یا پھر اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنے ہوں، وہ  سب اپنے آرام دہ گھرمیں مزے سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایکواسٹار اینڈروئڈ 11 ریموٹ کنٹرول کا ایک بٹن دبانے سے آپ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی تازہ ترین تفریح اور معلومات کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

یہاں پربھی ایکواسٹار اینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز کے فیچر ختم نہیں ہوتے کیونکہ یہ گوگل اسسٹنٹ سے بھی مزین ہے جو نہ صرف گھر کے اردگرد کی اشیا کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور بلکہ آواز سے دیئے گئے احکامات فوری بجالاتا ہے اور بار بار ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کی جھنجھٹ بھی ختم ہوجاتی ہے۔ پھر گوگل پلے کے لائسنس کی بدولت آپ کی پسند اور ذوق کے تحت کبھی نہ ختم ہونے والی انٹرٹینمٹ اور ایپس تک رسائی حاصل کرنا اب مزید آسان ہوچکا ہے۔

ایکواسٹار ٹی وی آپ کی حسین یادوں سے وابستہ تصاویر اور ویڈیو کو بڑے اسکرین پرظاہر کرتا ہے کیونکہ اس میں کروم کاسٹ کا اہم فیچر بھی شامل ہے۔ بس اپنے فون یا ٹیبلٹ کو ٹی وی سے جوڑیئے اور تصاویریا ویڈیو کو ایک وسیع اور روشن اسکرین پر دیکھئے۔ پھر یہ بھی ممکن ہے کہ ویڈیو گیم کونسول کو ایکو اسٹار اینڈروئڈ 11 سے جوڑ کر بڑی اسکرین پر گیمنگ کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ گیمنگ فیچرز کی بدولت ایک وقت میں بلیو ٹوتھ ورژن 5 کی بدولت پانچ مختلف آلات جڑ سکتے ہیں اور یوں دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ ایکو اسٹار ایک منفرد گیمنگ پلیٹ فارم میں ڈھل جائے گا۔ ایکواسٹار ٹی وی میں گیمنگ کو بھرپور بنانے کے لیے کواڈکورپروسیسر اور اور جی پی یو بھی شامل ہے۔

یقیناً اتنے بہت سے فیچرز کے ساتھ ایکواسٹار ٹی وی محض ٹی وی نہیں بلکہ گیمنگ، کروم کاسٹ ، مووی آن ڈیمانڈ اور دیگر سہولیات کا ایک وسیع پلیٹ فارم بھی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔