اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
برآمدشدہ منشیات میں 410 کلو گرام افیون اور106کلوگرام ہیروئن شامل ہے

برآمدشدہ منشیات میں 410 کلو گرام افیون اور106کلوگرام ہیروئن شامل ہے

کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران 516 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف بلوچستان نے ضلع قلعہ عبداللہ میں کارروائی کے دوران 516 کلوگرام منشیات برآمد کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمدشدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کرنے کے بعد قلعہ عبداللہ، تحصیل گلستان کے علاقے کلی حرمبی کے مقام پر واقع پہاڑوں میں ذخیرہ کی گئی تھی اور پھر اسے براستہ گوادر بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

برآمدشدہ منشیات میں 410 کلو گرام افیون اور106کلوگرام ہیروئن شامل ہے۔ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔