- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی

آئی ایم ایف پیٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے پر ڈٹ گیا۔۔ (فوٹو:فائل)
عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کرنے کے لیے پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کی شرط عائد کردی۔
دوحہ میں جاری ساتویں جائزہ مذاکرات کے اختتام پر عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں پالیسی ریٹ (شرح سود) میں اضافے کا خیر مقدم کیا اور واضح کیا کہ ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے پاکستان کو پیٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا۔
اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی شرط پر ڈٹ گیا جبکہ حکومت اس وقت پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کی قیادت کی، اقتصادی ٹیم تمام صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔ ساتویں جائزے کے مذاکرات دوحہ میں 18 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیاتھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔