- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر کو چھوڑے، پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دے، لاہور ہائیکورٹ
- گندم کی یکساں امدادی قیمت پر پاسکو، پنجاب اور سندھ میں ڈیڈلاک برقرار
- روپے کی مسلسل بے قدری سے ٹیلی کام سیکٹر بھی متاثر
- ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ دوائیں، ویکسین اور انجکشن ضبط کرلیے
- بلوچستان سے منشیات کی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی، سیکڑوں کلو چرس برآمد
- فضائلِ درود شریف
- عشقِ رسول ﷺ کا قرآنی تصور
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟
- حُبّ ر سول کریم ﷺ
- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
- شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے
- بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
عمران خان کا سازش کا الزام خیالی ہے، برطانوی وزیر

یوکرین تنازعے کے وقت عمران کے روس جانے سے مایوسی ہوئی،گفتگو۔ فوٹو: دی گارجین
اسلام آباد: برطانیہ کے وزیربرائے مسلح فورسز جیمز ہیپی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی سازش کے الزامات کو خیالی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جانا پاکستان کا مقامی معاملہ ہے۔
گزشتہ روز صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر برائے مسلح فورسز جیمز ہیپی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، بیرونی مداخلت بلکل خیالی چیز ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیرجیمز ہیپی پاکستان کے دورے پر ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں۔
روس یوکرین تنازعے پر پاکستان کے موقف پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت مایوسی ہوئی جب سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایسے وقت میں روس گئے جب ولادی میر پوٹن یوکرین پر چڑھائی کے لئے بالکل تیار تھا۔
برطانوی وزیرجیمز ہیپی نے کہا کہ برطانیہ نہیں چاہتا کہ روس یوکرین تنازعے پر پاکستان نیوٹرل رہے لیکن برطانیہ اس حوالے سے اسلام آباد کے فیصلے کا احترام کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔