بنوں میں 4 گاڑیوں میں تصادم،2 خواتین سمیت 5 افرادجاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 26 مئ 2022
سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا۔ فوٹو:فائل

سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا۔ فوٹو:فائل

بنوں: انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب چارگاڑیوں میں خوفناک تصادم میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب 4 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر مسافر کوچ کے اوپر گر گئی جبکہ بعد میں ایک موٹر کار اور ٹرک بھی متاثرہ ٹرالر سے ٹکرا گئے حادثے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراددم توڑگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔