فتنہ پرورٹولے کواسلام آباد سے نکالنے کے احکامات دئیے، وزیرداخلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
عوام نے فسادی اورفتنہ جتھے کو مکمل طورپرمسترد کردیا، رانا ثنا اللہ:فوٹو:فائل

عوام نے فسادی اورفتنہ جتھے کو مکمل طورپرمسترد کردیا، رانا ثنا اللہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ یقینی بنانے کے لئے فتنہ پرورٹولے کواسلام آباد سے باہر نکالنے کے احکامات دئیے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ آج صبح سپریم کورٹ، آئین اورریاست کی رٹ یقینی بنانے کے لئے احکامات دئیے تاکہ فتنہ پرور ٹولے کو اسلام آباد سے باہر نکال دیا جائے اورشہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نے فسادی اور فتنہ جتھہ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے اسلام آباد میں طے شدہ جگہ پر جلسہ کرنے کی اجازت لے کر عمران نیازی شہر میں  داخل ہوئے اور ڈی چوک جانے کا اعلان کر کے وعدہ خلافی کی۔عمران خان ساری رات کنٹینر سے توہین عدالت کا اعلان کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس اسٹیشن جلائے گئے اور درختوں کو آگ لگائی گئی عوام نے سب دیکھا۔فسادی جتھہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں ساری رات جلاؤ گھیراؤ کرتا رہا۔پولیس نے ایک ربڑ بلٹ نہیں چلائی جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ رینجزر اورپولیس کے 18 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ اسلام آباد پولیس اوررینجرز کے ہرجوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔