- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
ایشیا ہاکی کپ؛ جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دیدی

(فوٹو: پی ایچ ایف)
جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں ریوما اوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم برتری دلائی، جس کے بعد 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول کرکے 3 گولز کی لیڈ حاصل کی۔
کھیل کے دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے کوارٹر کے 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر کے دوران گول اسکور کیا۔
پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئ ے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھیکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔
#heroasiacup2022 pic.twitter.com/Z9kn7L810w
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 26, 2022
پول اے میں سے جاپان کی ٹیم پہلے ہی 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ پاچکی ہے، پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہے جبکہ بھارت کا ایک پوائنٹ ہے، جاپان کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آگلے مرحلے میں جانے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہوگا، بھارت کو کم انڈونیشیا کے خلاف کم از کم 16 گولز کے فرق سے جیت درکار ہوگی۔
قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر
ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ہاکی ٹیم کےاہم کھلاڑی ابوبکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ا ن کی جگہ حنان شاہد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ابوبکر انڈونیشیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابوبکر کے ان فٹ ہونے کو ٹیم کمبی نیشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ حنان میں بھی بہت پوٹینشنل ہے، وہ پنالٹی کارنر میں بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو13 گول سے شکست دے دی
دوسری جانب بھارت اگلے سال جنوری میں میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا حق رکھتا ہے جبکہ ایشیا سے دوسری تین ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ ایونٹ کے اختتام پر ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کاررکردگی مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 جبکہ بھارت کے ساتھ 1-1 سے میچ ڈرا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔