- انتہاء پسند بھارتی حکومت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا
- بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- بلدیاتی انتخابات: کراچی میں پولنگ 24 جولائی کو ہوگی
- یکم جولائی سے قبل جاری شدہ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا
- لڑکھڑاتی ہاکی کو مضبوط سہاروں کی تلاش
- امریکا کیلیے ملکی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، مسعود خان
- پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 18 جولائی سے احتجاجاً پمپس بند کرنے کی دھمکی
- نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل
- پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل؛ سابق کمشنر سمیت 13 افسر بے گناہ قرار
- پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2021-22؛11 ماہ میں 3.56 ارب ڈالر کوکنگ آئل درآمد
- کراچی میں آج سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان
- کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا
- بورڈ اور فرنچائزز میں تلخیوں کی برف پگھلنے لگی
- راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلیے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید
- راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
- اعصاب کو ٹھنڈا کرکے درد ختم کرنے والا برقی پیوند
- خطرناک گھونگھوں کی دہشت، شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ
- انسٹاگرام کی ریلز سے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری
- برطانوی سکھ فوجیوں کا کرتارپور، واہگہ بارڈر سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ
پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، وزیراعلی لڑکی کے گھر پہنچ گئے

ملزمان کی گرفتاری کے لئے5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،پولیس:فوٹو:فائل
لاہور: پنجاب کے شہر پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، وزیراعلی پنجاب لڑکی کے گھر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی۔
پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کے مطابق پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اورضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز متاثرہ لڑکی کے گھر پتوکی پہنچ گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے۔
گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے آنسو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ایسے واقعات ماں باپ کا دل چیر دیتے ہیں، ہم درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ باپ کے سامنے بیٹی سے زیادتی کا واقعہ معاشرے کے زوال کی نشانی ہے، یہ ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے اور انشاء اللہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔