پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو بھی آگ لگائی

کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو بھی آگ لگائی

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مارچ کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا

اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں جلائے گئے درجنوں درخت اور پودے آگ سے جھلس کر مرجھا گئے۔ میٹروبس ٹریک پر لگے کھجور کے قیمتی درخت جلائے گئے۔ گرین بیلٹ پر چیڑ کے درخت بھی جلے ہیں۔

بلیو ایریا مرکزی شاہراہ پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا۔ کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو بھی آگ لگائی اور نیوز چینلز کی ڈی ایس این جی پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔