سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
آئی ایم ایف نے بجلی اورفیول پرسبسڈی ختم کرنے پرزوردیا،مفتاح اسماعیل:فوٹو:فائل

آئی ایم ایف نے بجلی اورفیول پرسبسڈی ختم کرنے پرزوردیا،مفتاح اسماعیل:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ حکومت کی جانب سے دی گئی  فیول اوربجلی پردی گئی سبسڈی ختم کرنے پرزور دیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پرقابو پانے کے لئے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ہماری حکومت مالیاتی سال23 میں بجٹ خسارہ کم کرنے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اورپاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرڈالنے کے لئے پرعزم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔