حکومت کا طالبان کمیٹی سے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 4 مارچ 2014
ملاقات میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی سمیت تمام گروپوں سے رابطوں کابھی جائزہ لیا گیا ۔
فوٹو: فائل

ملاقات میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی سمیت تمام گروپوں سے رابطوں کابھی جائزہ لیا گیا ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے طالبان اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کے سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے اسلام آباد میں عرفان صدیقی کی قیادت میں حکومتی کمیٹی نےملاقات کی،جس میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان اوراس کے بعد رونما ہونے والے واقعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات کےبعد ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے لئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے اور وزیراعظم امن کی کوششوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے تجاویزمرتب کرلی ہیں اور حکومتی کمیٹی جلد طالبان کمیٹی سےملاقات کرے گی۔عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی سمیت تمام گروپوں سے رابطوں کابھی جائزہ لیا گیا ہے تاہم خیبرایجنسی جیسےواقعات مذکراتی عمل کےلئےنقصان دہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔