- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی سونیا کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت
نوشہرہ کی سونیا نے بے نظیر آباد کے منصور بگھیو سے شادی کرلی۔ فائل فوٹو
کراچی: دعا زہرا اور نمرہ کاظمی کے بعد سونیا نامی لڑکی کا کیس سامنے آگیا، سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی سونیا کو بیان کے بعد شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے تحفظ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ نوشہرہ کی سونیا نے بے نظیر آباد کے منصور بگھیو سے شادی کرلی۔
پسند کی شادی کرنے والی سونیا نے بیان دیا کہ میری لائکی پر منصور بگھیو سے دوستی ہوئی اور میرے گھر والے اب مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، سنا ہے کوئی پپ جی گیم ہے۔ دعا زہرا، نمرہ کیس میں بھی یہی اطلاعات ملیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نہیں سر، ان کی دوستی لائکی ایپ پر ہوئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ سنا ہے یہ پپ جی گیم کے اثرات ہیں۔
دوران سماعت سونیا کے اہلخانہ بھی پہنچ گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سونیا کے والد نے منصور کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ یا آپ نے پسند کی شادی کی یا اغوا کیا گیا؟ سونیا نے بیان دیا کہ میں نے منصور بگھیو سے پسند کی شادی کی۔
عدالت نے منصور بگھیو کی 50 ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی سونیا کو منصور بگھیو کے ساتھ جانے کی بھی اجازت دیدی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔