- بینرز اتارنے والوں عمران خان کو دلوں سے کیسے اُتارو گے؟ فواد چوہدری
- عمران خان کا خطاب، بڑی اسکرین لگانے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم
- اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے
- کراچی میں ساحل سمندر پر فلیمنگوز کا خوبصورت نظارہ
- موچکہ چیک پوسٹ پر کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط
- مالی سال کا اختتام، ڈالر نے ڈبل اور ریال نے نصف سنچری عبور کرلی
- لاہور میں برقعہ پوش ڈکیت گینگ گرفتار
- افغانستان سے کوئلہ، مصالحہ جات سمیت 9 اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی ختم
- زکریا ایکسپریس زیادتی کیس میں ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا
- پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل
- ڈاکٹر عافیہ کی والدہ بیٹی کی راہ تکتے ہوئے انتقال کرگئیں
- وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
- وفاق نے قبائلی اضلاع کیلیے صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی
- پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
- اب کوئی جتھا اسلام آباد ڈی چوک نہیں آسکتا، وزیر داخلہ
- شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
- پنجاب سے ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار
- وزیراعظم کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری سے معافی کا حکم نامہ جاری
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہو گیا
- کیا پیسوں کے لالچ میں پاک بھارت کرکٹرز کو ساتھ کھیلائے جانے کا امکان ہے؟
عمران خان کا اقتدارسے ہٹنا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے، بلاول بھٹو

پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کرکے پاکستان کو آگے لے جایا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو:فوٹو:رائٹرز
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار سے ہٹنا پاکستان میں جمہوریت کے لئے سنگ میل ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ مہینے عمران خان کا اقتدار سے الگ ہونا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے۔ پاکستان میں وزرا اعظم کوغیرجمہوری طریقے سے ہٹانے کی تاریخ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے امریکی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ میری توجہ دنیا بھرمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز پرمرکوز ہے۔ پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کے ذریعے ہی پاکستان کو آگے لے کرجایا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیکورٹی کے بارے میں خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ اگرآپ سیاست میں ہیں تو آپ کو خوف کواپنے دل سے نکالنا ہوگا۔آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا اورپاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔