- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ ماڈلنگ کے لئےکتنا معاوضہ ملاتھا؟

ایشوریا رائے مس ورلڈ بننے سے دو سال قبل بھی ماڈلنگ کر تی تھیں(فوٹو ٹوئٹر)
ممبئی: دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز رکھنے والی بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ ماڈلنگ کرنے پر کتنا معاوضہ ملا تھا ،پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک 30 سال پرانے کنٹریکٹ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کسی اور کا نہیں بلکہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کا ہے جو انہوں نے اپنی پہلی ماڈلنگ کے لئے سائن کیا تھا۔
کام سے متعلق کیے گئے اس معاہدے کے تحت اس وقت ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے سابقہ مس ورلڈ نے 1500 روپے کا معاوضہ لیا تھاجبکہ اس میں ایشوریا کے دستخط بھی موجود ہیں۔
اس کنٹریکٹ میں ایشوریا کی عمر 18 سال درج ہے جبکہ یہ کانٹریکٹ ان کے مس ورلڈ بننے سے بھی دو سال قبل کا ہے۔ یہ کنٹریکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا جو اب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایک صارف نے اس کنٹریکٹ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’’جس وقت ایشوریا رائے بچن ایک دن کام کرنے کے 1500 روپے لیتی تھیں، اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا‘‘۔
ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’1992 میں میرے والد کی تنخواہ 8000 تھی، اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر چلانے کے لیے کافی تھی۔ تاہم ایک 18 سالہ لڑکی کے لیے ایک دن کی کمائی اتنی زیادہ ہونا حیران کن ہے‘‘۔
Hello, Yesterday I celebrated the30th Anniversay of the Fashion Catalogue published by me. Aishwarya Rai, Sonali Bendre, Niki Aneja, Tejaswini Kolhapure were few of the models posed for this Catalogue. pic.twitter.com/jo07S2zpRp
— SGBSR Maharashtra (@Vimalnupadhyaya) May 24, 2022
جبکہ ایک صارف نے حیران ہوکر لکھا کہ ’’ آپ ایک دن کی بات کر رہے ہیں، میرے والد تو اس تنخواہ کے لیے پورے مہینہ کام کیا کرتے تھے‘‘۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دے کر کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔