- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- نیب ترامیم سے کن کن کیسز کو فائدہ پہنچا؟سپریم کورٹ
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
- کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان
- حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر کردی
- مزاروں پر کروڑوں کی آمدن کا کوئی حساب کتاب نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ؛ 20 داعش جنگجو فرار
- حج کے لیے پیدل سفر کرنیوالا بھارتی نوجوان شہاب چتور پاکستان پہنچ گیا
- بار بار انتخابات سے ملک میں انتشار ہوگا، الیکشن پہلے بھی ملتوی ہوتے رہے، سعد رفیق
- ’’بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ہندوستان آئے گا‘‘
- توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس؛ عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
- احتساب عدالت؛ وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت میں توسیع
- تباہ کن زلزلہ؛ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 امدادی دستے ترکیہ روانہ
- 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- قومی ٹیم سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ
- غذائی افراط زر سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری، پاکستان شامل
- پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیا
شاہینوں کے تگڑے وار نے بنگال ٹائیگرز کو ڈھیر کردیا
میر پور: ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ 8 مارچ کو سری لنکا سے ہوگا۔
بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ کی گیند پر احمد شہزاد نے امر القیس کا کیچ ڈراپ کر دیا جس کے بعد بنگلا دیشی بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔ بنگلا دیش کی جانب سےانعام الحق نے 100، امر القیس نے 59، مومن الحق 51 جب کہ کپتان مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن بالترتیب 51 اور 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 2 جب کہ محمد طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 327 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا اپنا ریکارڈ بھی قائم کردیا، پاکستانی بلے بازوں نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے 97 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر محمد حفیظ 55 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے آؤٹ ہونے کے یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گر گئیں اور پاکستانی ٹیم دباؤ میں آگئی، کپتان مصباح الحق صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صہیب مقصود امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہوتے ہوئے 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم احمد شہزاد اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 105 رنز کی شراکت داری کی لیکن 210 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد شاندار 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم شاہد آفریدی کے بیٹ نے بھارت کے بعد بنگلادیش کے خلاف بھی ایسے رنز اگلے کہ بنگلا دیشیوں کی چہرے کی خوشی ہی چھین لی اور صرف 18 گیندوں میں برق رفتار نصف سنچری مکمل کرکے ٹیم کی کامیابی کو بھی یقینی بنادیا، مڈل آرڈر فواد عالم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 74 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی جانب سے مومن الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن، عبد الرزاق اور محمود اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بہترین کارکردگی پر شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔