انتشار کی سازش کو ناکام بنانا ہے، وزیراعظم کی ریڈزون میں سیکیورٹی اہلکاروں سے گفتگو

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ریڈ زون کا دورہ کرکے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کرنے والے پاک فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے ملک خوش حالی، امن ، ترقی اور یکجہتی کی طرف بڑھے، ہم نے انتشار اور تقسیم کو روکنا ہے، قوم کے اندر تقسیم در تقسیم پیدا کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔