اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
یاسر نے اس انٹرویو کے دوران اپنی خوبصورت اہلیہ کے لئے گانا بھی گایا(فائل فوٹو)

یاسر نے اس انٹرویو کے دوران اپنی خوبصورت اہلیہ کے لئے گانا بھی گایا(فائل فوٹو)

 کراچی: ندا یاسر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اور مشہور ٹی وی میزبان ہیں جو  آئے دن خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔

تاہم اداکارہ اپنے مارننگ شو کے زریعے ماہانہ کتنا کما لیتی ہیں  یہ سوال اداکارہ کے شوہر یاسر نواز سے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایک انٹرویو میں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

انٹرویو کے دوران مشہور اداکار، ہدایتکار و پروڈیسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اہلیہ کی تنخواہ کتنی ہے، اُنہیں بھی  اس کا علم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  شو کی میزبان نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ ندا کی تنخواہ کتنی ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’’با خدا! خدا کوحاضر ناظر جان کر کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کے ندا کی تنخواہ کتنی ہے، مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہیے اور مجھے تنخواہ سے متعلق ندا سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے‘‘۔


View this post on Instagram

A post shared by . (@lollywood.zz)


یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’’ اُن کے خیال میں جب بیوی کما رہی ہو اور مرد گھر میں بیٹھ جائے تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں اور خاندانی توازن بگڑ جاتا ہے‘‘۔

یاسر نے اس انٹرویو کے دوران اپنی خوبصورت اہلیہ کے لئے گانا بھی گایا، یاسر نواز کو کوئی مکمل گانا یاد تو نہیں تھا مگر انہوں نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ندا کے لئے مشہور گانا ’جب کوئی بات بگر جائے‘ پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔