تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے بیٹے پر تیزاب پھینکا گیا تھا(فائل فوٹو)

ٹک ٹاکر خاتون اور اس کے بیٹے پر تیزاب پھینکا گیا تھا(فائل فوٹو)

مظفر گڑھ: تیزاب گردی کا شکار 35 سالہ ٹک ٹاکر خاتون 17 روز بعد دم توڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 17 روز قبل نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب گردی کا کا نشانہ بننے والی35 سالہ  ٹِک ٹاکر خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی ہے، ملزمان نے کوٹ ادو میں خاتون اور اس کے بیٹے پر تیزاب پھینکا تھا۔

ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم مظفرگڑھ پولیس تیزاب گردی کا شکار متاثرہ خاتون کے اصل ملزمان کو تاحال تلاش نہیں کرسکی ہے۔

مظفر گڑھ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزمان کو شناخت کے بعد جلد گرفتار کرلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔