- انتہاء پسند بھارتی حکومت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا
- بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- بلدیاتی انتخابات: کراچی میں پولنگ 24 جولائی کو ہوگی
- یکم جولائی سے قبل جاری شدہ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا
- لڑکھڑاتی ہاکی کو مضبوط سہاروں کی تلاش
- امریکا کیلیے ملکی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، مسعود خان
- پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 18 جولائی سے احتجاجاً پمپس بند کرنے کی دھمکی
- نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل
- پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل؛ سابق کمشنر سمیت 13 افسر بے گناہ قرار
- پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2021-22؛11 ماہ میں 3.56 ارب ڈالر کوکنگ آئل درآمد
- کراچی میں آج سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان
- کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا
- بورڈ اور فرنچائزز میں تلخیوں کی برف پگھلنے لگی
- راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلیے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید
- راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
- اعصاب کو ٹھنڈا کرکے درد ختم کرنے والا برقی پیوند
- خطرناک گھونگھوں کی دہشت، شہر میں دو سال کا قرنطینہ نافذ
- انسٹاگرام کی ریلز سے متعلق ایک اور فیچر پر کام جاری
- برطانوی سکھ فوجیوں کا کرتارپور، واہگہ بارڈر سمیت دیگر تاریخی مقامات کا دورہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز

لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر واپس پشاور پھینک دیا، مریم نواز(فوٹو: فائل)
لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی تو انہوں ںے ہمیں عمران حکومت سے کیا گیا معاہدہ تھمادیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔
لاہور گرین ٹاؤن میں شہید کانسٹیبل کی بیوہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کی بیوہ اور پانچ بچوں سے مل کر آئی ہوں، خود ماں ہوں، کیفیت سمجھ سکتی ہوں، چھوٹا بچہ نو ماہ کا ہے، کانسٹیبل کی شہادت کا ذمہ دار عمران خان ہے، کانسٹیبل کی بیوہ اور بچوں کو گھر ہماری حکومت دے گی، شہید کانسٹیبل کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ پوری قوم نے انتشار مارچ کو مسترد کر دیا، حقیقی آزادی کا سفر گھر سے شروع ہوتا ہے جب کہ عمران خان نے اپنے بچوں کو لندن میں رکھا ہوا ہے، لوگوں کو اگر آزادی دلانی ہے تو اپنے بچوں کو یہاں بلاؤ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے چھ دن کا وقت شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہے، 25 لاکھ لوگ لانے کا دعوی کرنے والاعمران خان 20 ہزار لوگوں کو بھی جمع نہیں کر سکا، لوگوں نے آزادی مارچ کو بربادی مارچ بنا کر واپس پشاور پھینک دیا، پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، ، ان کا انتشار اور فتنہ ایکسپوز ہوگیا، عمران خان بنی گالا واپس جاؤ اور قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے باقی زندگی اللہ اللہ کرو۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ خان اور اسکا جتھہ کل اسلام آباد میں آگ لگا کر بھاگ گیا، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ رات تک ہر چیز قابو میں تھی، ان کا اصل ایجنڈا فساد اور انتشار ہے، اسلام آباد کو نذر آتش کیا گیا، کئی گھنٹے اسلام آباد جلتا رہا، ان کا رہنما جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیتا رہا، یہ لوگ کہتے تھے کہ مارچ خونی ہوگا، حکومت کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے انہیں شہ ملی سپریم کورٹ سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
مریم نواز نے کہا کہ رات تک ہر چیز قابو میں تھی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انہیں آزادی ملی اور فتنہ فساد کا کھیل سامنے آگیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دارالخلافہ کو نذر آتش کیا گیا، کئی گھنٹے تک اسلام آباد جلتا رہا، ان کا رہنما سارا دن ٹوئٹس کرتا رہا سپریم کورٹ کے فیصلے پر کیا انہیں معلوم نہیں تھا کہ ڈی چوک تک نہیں آسکتے تو انتشار کیوں برپا کیا؟
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہو شیخ رشید سے لےکر تمام وزراء کے بیانات موجود ہیں کہ خونی لانگ مارچ ہوگا، لیڈر لیس انقلاب نہیں تھا لیڈر موجود تھے سامنے گھیراؤ جلاؤ کرواتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہیے، ہلاکتوں، زخمیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی تو انہوں ںے ہمیں عمران حکومت سے کیا گیا معاہدہ تھمادیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔