پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: صوبائی وزارت تعلیم نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا، جن کا آغاز یکم جون 2022 سے 31 جولائی 2022 تک ہوگا۔ سندھ میں یکم اگست سے اسکول کھلنے کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔