لاہور میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت میاں بیوی گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شمالی چھاؤنی میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کیا، جن کی شناخت اسد اور بسمہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق اسد ریکارڈ یافتہ ملزم ہے جس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر بہار شاہ روڈ پر واقع دکان پر واردات کی اور 35 ہزار روپے نقد رقم لوٹی، ملزمان نے مزاحمت پر دکاندار کو زخمی بھی کیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے نقدی اور پستول بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان سے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔