بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2022
پول اے میں تیسری پوزیشن کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی نہ پاسکا
فوٹو: پی ایچ ایف

پول اے میں تیسری پوزیشن کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی نہ پاسکا فوٹو: پی ایچ ایف

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔جس کے بعد پاکستان کے سپرفور مرحلے میں صرف اس صورت میں رسائی ممکن تھی جب بھادت انڈونیشیا کے خلاف کم ازکم 15 گول کے مارجن سے کامیابی پائے۔

بھارت نے 16 گول اسکور کرتے ہوئے بہتر گول اوسط کی بنیاد ہر سپر فور میں جاپان کے ساتھ جگہ بنالی۔

پول اے میں تیسری پوزیشن ملنے کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی نہ پاسکا۔ایشیا کپ کی چار ٹاپ ٹیموں نے بھارت میں آئندہ برس جنوری میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں رسائی پانی تھی۔

بھارت ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے کی وجہ سے پہلے ہی جگہ بنا چکا تھا۔جس کے بعد ایشیا کپ کی تین ٹاپ ٹیموں جاپان، جنوبی کوریا اور ملائشیا نے بھی اب ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔