جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2022
صرف 160 روپے ادا کرکے آپ جاپان میں اپنی ہارڈ ڈسک مکمل طور پر تباہ کرسکتے ہیں۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

صرف 160 روپے ادا کرکے آپ جاپان میں اپنی ہارڈ ڈسک مکمل طور پر تباہ کرسکتے ہیں۔ فوٹو: اوڈٹی سینٹرل

 ٹوکیو: بعض افراد اور ادارے چاہتے ہیں کہ ان کی ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا خفیہ ہی رہے اور کسی کے ہاتھ نہ لگے۔ اب جاپان میں ایسی مشینیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں جو صرف 100 ین (80 سیںٹ) می ہارڈ ڈسک کا حلیہ بگاڑ دیتی ہیں اور ان میں سے ڈیٹا حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

دکان کے اس سلسلے کا نام ڈارک پاسٹ فائنل ڈسپوزیبل ہے۔ جہاں کوئی بھی آکر معمولی قیمت پر اپنی ہارڈ ڈسک ایک خصوصی مشین میں ڈالتا ہے۔ مشین چند مںٹوں میں ہارڈ ڈسک کو توڑ مروڑ کر ناقابلِ استعمال بنادیتی ہیں۔

2020 میں اس سلسلے کی پہلی مشین لگائی گئی تھی جو اب تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والوں میں کاروباری ادارے اور بینک سرِ فہرست ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے کاروباری راز کسی کے ہاتھ لگیں۔ اس کے علاوہ عام افراد بھی اپنے کمپیوٹر ڈیٹا کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مشین ضلع آکی ہابارا میں ہے جس میں ہارڈ ڈسک ڈالی جاتی ہے۔ اس کے بعد مشین چار نوکیلی سلاخیں ہارڈ ڈسک کے آرپار ہوجاتی ہیں اور یوں وہ استعمال کے قابل نہیں رہتی۔ بس آپ کو اتنا کرنا ہے کہ ہارڈ ڈسک مشین کے اندر رکھ کر بٹن دبانا ہے اور اس کی قیمت صرف 160 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔