لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے نوجوان کو قتل کردیا

نعمان شیخ  جمعـء 27 مئ 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر کراچی کے رہائشی نوجوان کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار کامران صادق نے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول کی شناخت کامران اشتیاق کے نام سے ہوئی جو کراچی کے ضلع شرقی کا رہائشی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع اور مقررہ وقت پر 10 لاکھ روپے واپس نہ کرنے پر نوجوان کو قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عمل داری لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔