- حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور
- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
مسلم سپر ہیرو ویب سیریز ’مس مارول‘ میں کوک اسٹوڈیو کا گانا شامل

سیریز کو رواں برس جون میں پیش کیا جائے گا(فائل فوٹو)
نیویارک: پاکستانی سپر ہیرو لڑکی پر بنائی جانے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں کوک اسٹوڈیو کا گانا شامل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز اور ڈزنی پلس کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز’’مس مارول‘‘میں پاکستانی اداکار کے بعد گانا بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سپر ہیرو کردار کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز’ مس مارول‘ میں نہ صرف پاکستانی گانا ’پیچھے ہٹ ‘شامل ہے بلکہ اس میں بالی ووڈ فلموں کے ڈائلاگز بھی شامل ہیں۔
ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہوں نے ‘مس مارول’ کو دو قسطیں دیکھ لیں اور انہیں ویب سیریز میں جنوبی ایشیائی تڑکا دیکھ کر مزہ آگیا۔
LOVED the first 2 eps of Ms Marvel. This is the South Asian rep I want to see. Sugar-coated saunf, dialogue about @iamsrk’s best film, a soundtrack including @hasanraheeem’s Peechay Hutt. Kamala Khan is unapologetically brown and I LOVE IT. pic.twitter.com/O2CKjgUPvR
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) May 25, 2022
انہوں نے ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی بی سی کے صحافی کے ساتھ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی اور پاکستانی گلوکار حسن رحیم موجود ہیں۔
یاد رہے کہ ’پیچھے ہٹ‘ کو رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا، جسے نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گایا تھا۔
خیال رہے کہ ‘مس مارول’ کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔
’مس مارول ‘ویب سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالا خان‘ نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔ وہ ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی۔
اس ویب سیریز میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی، کمالہ خان عرف ’مس مارول‘ کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔