- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
- ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی
- حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی
جانی ڈیپ اور انکی سابقہ گرل فرینڈ نےامبرہرڈ کے الزامات مسترد کر دیے

جانی نے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا (فائل فوٹو)
ورجینیا: جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ امریکی ماڈل کیٹ ماس نے نےامبرہرڈ کے الزامات مسترد کر تے ہوئے انہیں جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم’پائریٹس آف دی کیریبیئن ‘ کے مرکزی اداکار جانی ڈیپسابقہ اہلیہ، امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔
گزشتہ روز سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئےانہوں نے خود پر لگنے والے الزامات کے جواب میں کہا کہ ’مجھ پر لگائے گئے گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کے الزمات نہایت سفاکانہ ہیں‘۔
58 سالہ اداکارجانی ڈیپ نے کہا کہ ان سے منسوب یہ سب ہی الزامات غیر حقیقی اور عجیب و غریب کہانیاں ہیں، انہوں نے 7 ججز پر مشتمل بینچ کے سامنے ان الزامات کو خوفناک، مضحکہ خیز، ذلت آمیز، دردناک، ناقابل تصور حد تک سفاکانہ اور جھوٹا قرار دیا۔
علاوہ ازیں جانی کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی کیس کی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دی۔
انہوں نےسابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا‘۔
کیٹ ماس نے واضح کیا کہ ’جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب کچھ سیڑھیوں سے نیچے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی، اس دوران جونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی‘۔
انہوں نے جانی کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ’امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے، ہم دونوں ہی جانی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں ہیں یہ الزام سراسر غلط اور جھوٹ ہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔