لین دین کے تنازعے میں پولیس اہلکار نے کار سوار کو قتل کردیا

اہلکار نے پیسے واپس نہ کرنے پر پان شاپ کے باہر کامران اشتیاق کو قتل کردیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 27, 2022
اہلکار نے پیسے واپس نہ کرنے پر پان شاپ کے باہر کامران اشتیاق کو قتل کردیا، پولیس حکام۔ فوٹو:ایکسپریس

کراچی: فیز 6 میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازعے میں کار سوار کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیز 6 میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازعے میں کار سوار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار کامران صادق کا کامران اشتیاق سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، اہلکار نے پیسے واپس نہ کرنے پر پان شاپ کے باہر کامران اشتیاق کو قتل کردیا، مقتول کامران اشتیاق کراچی ایسٹ کا رہائشی تھا۔

دسری جانب ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری نے ایس پی کینٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات عمل میں لائی جائیں، قانون کی عملداری لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔