- کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا
- یوکرینی صدر کی چینی ہم منصب کو دورے کی دعوت
- بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی ’’اینکر‘‘ متعارف
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور
- فیٹف کے بعد پاکستان کے نام ایک اور بڑی کامیابی؛ ہائی رسک ممالک سے نام خارج
- مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان
- کرسی پر میں بیٹھوں گا! نگراں وزیر اطلاعات کے پی اور سیکریٹری اطلاعات میں تنازع
- یونان؛ یہودی عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹی20 میں راشد کا پہلا نمبر
- بھارت میں جیولری کی دکان میں فلمی انداز میں چوری
- سپریم کورٹ ججز آمنے سامنے ہوں تو پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہیے، وزیرداخلہ
- انتخابات ایک دن میں ممکن نہ ہوں، تو دو دن میں بھی ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس
- طیبہ گل ہتک عزت کیس؛ سابق ڈی جی نیب عدالت میں پیش
- تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا جنگ کیلیے تیار رہے؛ چین
- دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
- جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا
- ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس؛ خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس واپس
- کھاتے وقت منہ سے نکلنے والی آوازیں دوسروں کیلیے ذہنی اذیت بن سکتی ہیں
- شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت
- بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کا دیکھنا ہے، سابق کرکٹر
پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا، حمزہ شہباز

پٹرول میں 30 روپے اضافہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرول میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی، ہر طرح کے حربے اپنائے گئے اور حملے کئے گئے، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہوں نے وہی کیا جو 126 دن کے دھرنوں میں کیا گیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ عوام کے صوبے میں پولیس نے بہترین فرائض سرانجام دیئے، عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ صوبے کو امن کا گہوارہ بنائے، ڈیڑھ ماہ سے پنجاب میں گورنر اور کابینہ نہیں ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پٹرول میں 30 روپے اضافہ ہمارے دل پر بھی بوجھ ہے، عوام کا احساس ہے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا گیا، عوام کی آسانی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 40 لاکھ ٹن گندم 2200 روپے فی من کے حساب سے خریدی، عوام کو آٹا 160 روپے کمی کے ساتھ بیچ رہے ہیں، گھی اور چینی کے نرخ میں بھی کمی لائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔