پولیس پر تشدد کیس میں عمران خان کے بھانجے کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ فوٹو:فائل

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ فوٹو:فائل

لاہور: تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پولیس پر تشدد کیس میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر اقدام قتل کا مقدمہ

سیشن عدالت نے حسان نیازی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں 4 جون تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں پولیس اہلکاروں پر نامعلوم ملزمان نے تشدد کیا تھا جب کہ سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔