معروف کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
علی رضا سد پارہ نے پاکستان کی مشہورچوٹیاں سرکیں:فوٹو:فائل

علی رضا سد پارہ نے پاکستان کی مشہورچوٹیاں سرکیں:فوٹو:فائل

اسکردو: پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے۔انہیں اسکردو کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اسکردو میں پہاڑ سے گرکرزخمی ہونے والے معروف کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے۔ علی رضا سد پارہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ علی رضا کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کوہ پیما علی رضا سد پارہ  نے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ چوٹیوں نانگا پربت، گیشر بروم ون، گیشربروم 2اور براڈ پیک  کو مجموعی طورپرریکارڈ 17 مرتبہ سرکیا تھا۔انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 16 مرتبہ سرکیا۔

علی رضا سد پارہ کو رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پرجانا تھا اوراس کی تیاریوں کے لئے گلگت کے پہاڑوں پرپریکٹس کررہے تھے کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے کھائی میں گرکرشدید زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے علی رضا سد پارہ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔