صبا قمر کب اور کس شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
اداکارہ  ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے(فائل فوٹو)

اداکارہ ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے(فائل فوٹو)

 کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کس سے اور کب شادی کرنے والی ہیں۔

مداحوں کو بیک ٹو بیک دلچسپ پراجیکٹس دینےوالی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  صبا قمر نےنجی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد اس شخص سے شادی کرنے والی ہیں جس کے دیے ہوئے پھولوں کی ویڈیوز وہ اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ  سے سوال کیا کہ آپ کو اتنے پھول کون دیتا ہے؟  کیونکہ پاکستانی مرد  تو ایک ہی پھول دے سکتے ہیں ، جیسا آپ کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے اتنے پھول تو کوئی پاکستانی مرد نہیں دے گا ان کا اتنا بجٹ نہیں ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by (@sabaqamarzaman)

جس پر اداکارہ نے  آخر کار اپنی محبت کی کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستانی نہیں ہے اس لیے پاکستانی مردوں کو اس کی تحفہ دینے کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کب شادی کریں گی ؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ جیسے حالات چل رہے ہیں لگ رہا ہے کہ بہت جلد ہی کچھ ہونے والا ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے اس پسندیدہ شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا۔


View this post on Instagram

A post shared by (@sabaqamarzaman)


یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے مگر اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا جبکہ اس نے اداکارہ کو بےشمار پھول تحفے میں دیئے ہیں جس پر اداکارہ بےحد خوش نظر آ رہی ہیں۔

علاوہ ازیں صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس  شخص کی جانب سےاداکارہ کو خوبصورت تحائف دیئے گئے ہیں جبکہ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ’’مائی شانو‘‘ لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔