- طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے؛ 12 ہلاک
- کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
- زخمی کسان کے اغوا کا ڈراپ سین، مغوی مبینہ بلیک میلر نکلا
- سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب
- خیبرپختونخوا کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
صبا قمر کب اور کس شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اداکارہ ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے(فائل فوٹو)
کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کس سے اور کب شادی کرنے والی ہیں۔
مداحوں کو بیک ٹو بیک دلچسپ پراجیکٹس دینےوالی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نےنجی ٹی وی کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد اس شخص سے شادی کرنے والی ہیں جس کے دیے ہوئے پھولوں کی ویڈیوز وہ اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو اتنے پھول کون دیتا ہے؟ کیونکہ پاکستانی مرد تو ایک ہی پھول دے سکتے ہیں ، جیسا آپ کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے اتنے پھول تو کوئی پاکستانی مرد نہیں دے گا ان کا اتنا بجٹ نہیں ہے۔
جس پر اداکارہ نے آخر کار اپنی محبت کی کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شخص پاکستانی نہیں ہے اس لیے پاکستانی مردوں کو اس کی تحفہ دینے کی صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیے۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کب شادی کریں گی ؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہا کہ جیسے حالات چل رہے ہیں لگ رہا ہے کہ بہت جلد ہی کچھ ہونے والا ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے اس پسندیدہ شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے اداکارہ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی ویڈیوز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے ساتھ کوئی شخص موجود ہے مگر اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا جبکہ اس نے اداکارہ کو بےشمار پھول تحفے میں دیئے ہیں جس پر اداکارہ بےحد خوش نظر آ رہی ہیں۔
علاوہ ازیں صبا قمر نے اپنی سالگرہ پر بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس شخص کی جانب سےاداکارہ کو خوبصورت تحائف دیئے گئے ہیں جبکہ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ’’مائی شانو‘‘ لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔