- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
شمالی وزیرستان میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق
شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان سے ایک بچہ اور ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں مزید دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے، جن بچوں میں پولیو کی علامات پائی گئیں ان میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے اور دونوں بچوں کی عمریں ڈیڑھ ڈیڑھ سال ہیں۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز کا تعلق میر علی سے ہے، رواں برس ملک میں مجموعی طور پر پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تمام کیسز خیبرپختونخوا شمالی وزیرستان سے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان خیبرپختونخوا سے چوتھے پولیو کیس کی تصدیق
دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تمام والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پولیو سے متاثرہ دو ممالک پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت 23 سے 27 مئی تک پولیو مہم ہورہی ہے، جس میں دونوں ممالک میں کروڑوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں اپنے بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، معصوم بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو معذور ہوتا نہیں دیکھ سکتے، موجودہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع بشمول شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور لکی مروت پولیو وائرس کے لیے حساس ہیں، شمالی وزیرستان سے باہر ایک سے دوسرے انسان میں وائرس کی منتقلی کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیو سے متاثرہ تمام بچوں کو تمام ممکنہ بحالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔