- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل مل کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
- پکسل کی ترتیب بدل کرڈسپلے کی صلاحیت تین گنا بڑھائی جاسکتی ہے
- انڈونیشیائی بھکاری ٹک ٹاک پر ڈجیٹل فقیر بن گئے
- عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
- وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس
- چین میں ہائی وے پر 55 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں؛ 16 ہلاک اور 66 زخمی
- پرویز مشرف کو کل کراچی میں سپردخاک کیا جائے گا
- لڑکیوں کی تعلیم؛ طالبان سے مذاکرات کیلیے قطر کے خصوصی ایلچی کابل پہنچ گئے
- آن لائن ٹکٹوں سمیت ریلوے نے پورا نظام رابطہ ایپ پر منتقل کر دیا
- حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور
- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
کراچی کے لیے بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی

قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن ۔ فوٹو:فائل
کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کے مزید مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع کردیا ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 اپریل 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لیے تھا، مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا، اور حالیہ اضافے کا اطلاق صرف جون کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام بحال کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔