امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فوٹو: فائل

آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فوٹو: فائل

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوررے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور چند روز زیر علاج رہنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت لواحقین کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔