بلوچستان بلدیاتی انتخابات، الیکشن مہم پر رات 12 بجے کے بعد پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
بلوچستان بلدیاتی انتخابات

بلوچستان بلدیاتی انتخابات

 کوئٹہ: الیکشن کمشین آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہوجائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں وہاں رات 12 بجے کے بعد کوئی امیدوار اپنے حلقہ میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا۔

الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی امیدوار کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔