جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
کراچی ایئرپورٹ (فوٹو فائل)

کراچی ایئرپورٹ (فوٹو فائل)

 کراچی: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر نے جعلی ویزے کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کی جسے ایف آئی اے نے ناکام بنا دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پرکارروائی کے دوران قطرائرویز کی پرواز کیو آر605 کے ذریعے براستہ دوحہ سے جرمنی جانے والے قیصر منیر نامی مسافر کو ویزہ جعلی ثابت ہونے پر آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن ڈپارچر آصف بلوچ کے مطابق ایف آئی اے عملے نے مسافر کے سفری دستاویزات چیک کیے تو جرمنی کا ویزہ جعلی نکلا۔

ایف آئی اے حکام آصف بلوچ کے مطابق گذشتہ روز بھی جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران بیلجیئم جانے والے مسافر کو جعلی دستاویزات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔