حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریارت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو، انڈے، ٹماٹر، دال مسور، پیاز، مٹن، بیف، دال ماش، کھلا دودھ، دہی، دال ماش، واشنگ سوپ، ویجی ٹیبل گھی، انرجی سیور، گڑ، پاوڈر دودھ، چینی، دال چنا، ٹوٹا چاول اور سرسوں کا تیل سمیت23ا شیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آٹا، سرخ مرچ پاوڈر، چکن، لہسن اور ایل پی جی پر مشتمل 5 اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ26 مئی 2022کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح16.97فیصد رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔