شہباز تتلہ کیس میں ایس ایس پی مفخر عدیل کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2022
لاہور کورٹ

لاہور کورٹ

 لاہور: عدالت نے شہباز تتلہ کیس میں ایس ایس پی مفخر عدیل کو عمر قید کی سزا سنا دی جب کہ دیگر دو شریک ملزمان کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں شہباز تتلہ کیس پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر مفخر عدیل کو عمر قید اور دیگر دو ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

چالان میں کہا گیا تھا کہ سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے قریبی دوست اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شہباز تتلہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔