- فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کراچی میں فوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

فائل فوٹو
کراچی: شیر شاہ میں فوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیکر شہر بھر سے فائرٹینڈر، باؤزر اور واٹرٹینکر طلب کرلیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آتشزدگی کا حالیہ واقعہ کراچی کے علاقے شیرشاہ جہان آباد میں رونما ہوا جہاں فوم کے گودام میں رکھا بھاری مالیت کا سامان جل گیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائر بریگیڈ عملے نے 12 فائر ٹینڈرز اور باوزر کی مدد سے تین گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیرشاہ جہان آباد لاشاری محلے میں واقع عبداللہ نامی گوادم میں آچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی آگ کے شعلے اور سیاں دھواں کئی کلو میٹر دور سے دیکھا جانے لگا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ، فائربریگیڈ اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم فائر بریگیڈ عملے نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے اور تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس حوالے سے فائرآفیسر نے بتایا کہ متاثرہ گودام میں میٹرس فوم تیار کیئے جاتے ہیں اور گودم میں فوم کے ساتھ ساتھ فوم کی تیارمیں استعمال کیا جانے والا کیمیکل بڑی تعداد میں موجود تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
انھوں نے بتایا کہ اس طرح کی آگ کو بھجانے کے لیے ضرور ہوتا ہے کہ گودام میں جو چیز موجود ہیں جس میں آگ دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ ہوتا ہے اسے پانی میں تر رکھا جائے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مالی نقصان کا فوری اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت گودام میں آگ لگی، گودام کے ملازمین جمعے کی نماز کی ادائیگی کےلیے گئے ہوئے تھے، اگر آتشزدگی کا واقعہ رات کو پیش آیا ہوتا تو بڑا جانی نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔
فائر بریگیڈ عملے نے حکام بالا سے اپیل کی کہ فوم بنانے والی فیکڑی اور گودام کو رہائشی علاقے سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے، متاثرہ علاقے میں مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔