روحانی دوست

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:


May 29, 2022
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔

اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)
2 کے حروف (ب،ک،ر)
3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت)
5 کے حروف (ہ،ن،ث)
6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ)
8 کے حروف (ح،ف،ض)
9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
30 مئی تا5 جون 2022
پیر30 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 7ہے۔دماغی کاموں کے لیے ممکن ہے آج کا دن موزوں نہ ہو، آپ کا وجدان آپ کا بہتر راہ نما ہوسکتا ہے، سکون، سیر وتفریح کے لیے اچھا دن ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ف یا ح ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1، 2اور6 خصوصاً 2کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔اسمِ اعظم ''یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 31 مئی 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ایسی خطرناک چیزیں جو بظاہر خوب صورت دکھائی دیتی ہیں آپ کو ان کا سامنا ہوسکتا ہے، محتاط رہیں۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,4,5,7,8اور9 خصوصاً 9 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ط یا ص ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3 اور7 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف زیا ع ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر،کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔وظیفۂ خاص''یا غفار، یاستار استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 1 جون 2022
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ کچھ خبریں اور اطلاعات آپ کے مزاج کا پارہ بلند کرسکتی ہیں۔ یہ کیفیت آپ کی اندرونی سوچوں کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ 1,2,3,5,6اور7 خصوصاً کا عدد 6 یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,8 اور9 خصوصاً 8 یا یا پیدائش کا دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ف یا ح ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات2 جون 2022
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔کاموں میں سست روی، تعطل یا نقصان کا اندیشہ ہوسکتا ہے، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی اس مشکل سے نکلنے کا واحد ذریعہ ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3,4,6,7اور8اور خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,5اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ ''میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 3 جون 2022
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ایک بہتر جو آپ کو نئی راہوں سے آشنا کرسکتا ہے، نئی اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے ایک موزوں دن ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2,3,4,7,8اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج یا ل ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1,5اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا جن کے نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 4 جون 2022
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔مکان یا سواری کی تزئین وآرائش یا مرمت کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ چمک دمک کی ضرورت کا احساس ہوسکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،4،5،6،8اور9 خصوصاً 9یا پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ط یا ص ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,3اور7 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج یا ل ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔وظیفۂ خاص''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 5 جون 2022
آج کا حاکم نمبر 9 ہے۔ حکومتی ایوانوں میں گرماگرمی کا رحجان دیکھنے میں آسکتا ہے، کوشش کیجیے کہ تلخ مزاجی سے دور رہیں، تیزرفتاری و تلخ گفتاری دونوں کا انجام بہتر نہیں ہوتا۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,5,6اور7خصوصاً 6 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4,8اور9خصوصاً 8 یا جن کا پیدائشی دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ف یا ح ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص''یاحی، یاقیوم، یااللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔