- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے کارتھک کا دل جیت لیا
لاہور: بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے دنیش کارتھک کا بھی دل جیت لیا۔
بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ون جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں، ایک انٹرویو میں بھارتی اسٹار کرکٹر دنیش کارتھک نے کہا کہ پاکستانی کپتان تینوں فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمانے والا پہلا بیٹر بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،مجھے سو فیصد یقین ہے کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک اعلی پائے کے بیٹر اور اس وقت بہترین فارم میں ہیں، تینوں فارمیٹ میں ان کی کارکردگی میں تسلسل نظر آتا ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پانے کے لیے ان کو میچز بھی کھیلنے کو ملیں گے،انھوں نے عمدہ بیٹنگ سے اپنے ٹیم کے لیے نمایاں کارنامے سرانجام دیے ہیں، وقت کے ساتھ بابر کے کھیل میں مسلسل بہتری آئی ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔
دنیش کارتھک نے کہا کہ ویراٹ کوہلی، جو روٹ، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن نے ایک دہائی تک ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا پر راج کیا، ان شاندار 4 بیٹرز کی فہرست میں پانچویں بیٹر کے طور پر بابر اعظم کا نام درج ہونے میں زیادہ وقت باقی نہیں،پاکستانی کپتان کا بیٹنگ کے دوران توازن بہترین ہوتا ہے، وہ فرنٹ اور بیک فٹ پر بہترین اسٹروکس کھیلتے ہیں، سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کنڈیشنز اور ضرورت کے مطابق اپنی تکنیک میں مناسب تبدیلی کرنے کا ہنر بھی جانتے ہیں، اسی لیے میں ہمیشہ ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، آئندہ کیریئر میں کئی سنگ میل ان کے منتظر ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔