سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا، قبلے کی درست سمت کا تعین کیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2022
خانہ کعبہ کے اوپرسورج آنے کے دوران قبلے کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا:فوٹو:فائل

خانہ کعبہ کے اوپرسورج آنے کے دوران قبلے کی درست سمت کا تعین کیا جاسکے گا:فوٹو:فائل

مکہ مکرمہ: سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا اس دوران ایک بار پھر قبلے کی درست سمت کا تعین کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سورج آج پاکستان کے وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا یعنی ایک ہی خط عمود پر تھا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوگیا۔

پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین قطب نما کے بغیر کیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ قبلے کی درست سمت کے تعین کے لیے مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی گاڑ دی جاتی ہے یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کیا جاتا ہے اور جیسے ہی مقررہ وقت آتا ہے تو اس سایے پر ایک خط کھینچا جاتا ہے اور اس خط پر عمود گرایا جاتا ہے اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنایا جائے تو قبلہ رخ سامنے آجاتا ہے۔

ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا سائنٹیفک طریقہ موجود  نہیں تھا اور لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی سمت متعین کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔